اسسٹنٹ پولیٹیکل سیکرٹری وزیراعلیٰ بلوچستان سیف الرحمن زہری صوبے میں (ن )لیگ کو فعال کرنے میں اہم کردار اداکررہے ہیں،عزیز بلوچ

جمعہ 3 جون 2016 20:52

حب( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جون۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری کے اسسٹنٹ پولیٹیکل سیکریٹری سیف الرحمن زہری صوبے میں مسلم لیگ(ن) کو فعال کرنے میں اہم کردار اداکررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار PML(N)لسبیلہ کے یوتھ ونگ کے جنرل سیکریٹری عزیز بلوچ نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح ہو یا ضلعی سطح سیف الرحمن زہری مسلم لیگ(ن) کے جھنڈے کو سربلند کئے ہوئے ہیں پارٹی کو منظم اور فعال کرنے کیلئے دن رات کوشش کررہے ہیں۔

تمام پارٹی رکن اور کارکن ان کی مثبت سیاسی سوچ اور مدبرانہ پالیسیوں سے خوش ہیں۔ سیف الرحمن زہری صوبے میں ایک نوجوان لیڈر کے تیزی سے ابھررہے ہیں۔ جبکہ سیف الرحمن زہری یوتھ ونگ میں تازہ خون اور نوجوانوں کو موقع دے رہے ہیں جس کی تازہ مثال ظہور اقبال قمبرانی کو یوتھ ونگ کا صوبائی نائب صدر بنانا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے انہی مثبت عوامل کی وجہ سے نوجوان جوق درجوق مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کا کارواں طاقتور اور توانا ہوتا جارہاہے ہم سیف الرحمن زہری کو پارٹی کو منظم اور متحد کرنے کیلئے دن و جان کے کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان سے امید رکھتے ہیں کہ وہ اسی طرح پارٹی رکن اور کارکن کے اعتماد کو بحال کرتے ہوئے پارٹی کومضبوط کرنے کی کوشش کو جاری و ساری رکھیں گے اور انشاء اﷲ پارتی کے لوگ بھی ان کے حوصلے کو تقویت دیں گے تاکہ وہ 2018؁ ء کا الیکشن بھی (ن) لیگ بھاری اکثریت سے جیتے اور مسلم لیگ(ن) ہی عوا م کی ترقی و خوشحالی کی ضامن تھی اور انشاء اﷲ رہے گی۔

متعلقہ عنوان :