حکومت کا بجٹ17 ۔ 2016 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 10فیصد اضافے کا اعلان

ریٹائرڈ ملازمین کی پینش میں بھی 10فیصد اضافہ زیرغور ہے ٗ اسحاق ڈار گریڈ ایک سے 15کے ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں 50فیصد اضافہ کی تجویز

جمعہ 3 جون 2016 20:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) حکومت نے بجٹ17 ۔ 2016 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 10فیصد اضافے کا اعلان کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ کی تجویز دی گئی ہے ، اسی طرح ریٹائرڈ ملازمین کی پینش میں بھی 10فیصد اضافہ زیرغور ہے۔انھوں نے کہا کہ گریڈ ایک سے 15کے ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں 50فیصد اضافہ کی تجویز دی گئی ہے ۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ صرف رواں مالی سال کیلئے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :