پشاور،عوامی خدمات تک رسائی قانون صوبائی حکومت کی گڈ گورننس کامظہر ہے،عظمت حنیف خان چیف کمشنر

جمعہ 3 جون 2016 20:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) رائٹ ٹو پبلک سروس کمیشن خیبر پختونخواکے چیف کمشنرعظمت حنیف خان اورکزئی نے کہا ہے کہ عوامی خدمات تک رسائی قانون موجودہ صوبائی حکومت کی گڈ گورننس کامظہر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روزٹاؤن ہال چارسدہ میں بلدیاتی ممبران کے لئے عوامی خدمات تک رسائی قانون کے حوالے سے منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیمینار سے ڈپٹی کمشنر چارسدہ محمد طاہر ظفر عباسی اور ضلعی ناظم اعلیٰ فہد اعظم خان نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمات تک رسائی قانون کے ذریعے لوگوں کے مسائل حل کرنے میں تیزی آئے گی اور سرکاری افسران اور اہلکار لوگوں کو ٹرخانے کے روایتی ہتھکنڈوں سے باز آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں عوام کی آگاہی کے لئے اس قسم کے سیمیناروں کاانعقاد انتہائی مدد گار ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

رائٹ ٹو پبلک سروسزکمیشن کے چیف کمشنر عظمت حنیف خان اورکزئی نے کہاکہ عوامی خدمات تک رسائی قانون موجودہ صوبائی حکومت کا عوام کے ساتھ نیک نیتی کا آئینہ دار ہے کیونکہ اس قانون کے ذریعے لوگوں کے احساس محرومی کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس نظام پر عملدرآمد کرانے سے شہریوں کو متعدد شعبوں میں سروسز فراہمی یقینی ہو جانے سے انکو بنیادی حقوق حاصل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :