بے نظیر انکم سپورٹ فنڈ کے لیے مالی سال17-2016 میں 115 ارب روپے مختص

پاکستان بیت المال کے فنڈز دگنے کرتے ہوئے چار ارب کر دیے گئے ہیں ٗاسحاق ڈار

جمعہ 3 جون 2016 20:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء)وزیر خرانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ فنڈ کے لیے مالی سال17-2016 میں 115 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور جون 2016 تک اس سے مستفید ہونے والی خاندانوں کا ہدف 56 لاکھ رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خرانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان بیت المال کے فنڈز دگنے کرتے ہوئے چار ارب کر دیے گئے ہیں۔