فنانس ڈویژن کے28 جاری اور 6نئے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 9ارب 20کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص

جمعہ 3 جون 2016 19:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) فنانس ڈویژن کے28 جاری اور 6نئے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 9ارب 20کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کر دیئے گئے جمعہ کو نئے مالی سال کیلئے وفاقی میزانئے کے موقع پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران نئے ترقیاتی منصوبوں میں زیارت ٹاؤن کی ترقی کیلئے5 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے جبکہ دیگر نئے منصوبوں ڈی آئی خان میں ترقیاتی کاموں کے لئے 25 کروڑ،سوئی ٹاؤن کے لئے 5 کروڑ،گریٹر کراچی واٹر سپلائی سکیم کے لئے 1 ارب ،گریٹر کراچی سیوریج سکیم کے لئے 70 کروڑ،گوادر میں سیف سٹی پراجیکٹ کے لئے 73 کروڑ اسی طرح خاران میں کیڈٹ کالج کے لئے 50 کروڑروپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈ ز مختص کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :