بلوچستان میں بوستان انڈسٹریل اسٹیٹ کے فیز ون کیلئے 16کروڑ 93لاکھ 18ہزا ر روپے کا بجٹ مختص

جمعہ 3 جون 2016 18:45

اسلام آباد ۔ 03جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جون۔2016ء) بلوچستان میں بوستان انڈسٹریل اسٹیٹ کے فیز ون کیلئے آئندہ مالی سال 2016-17ء کے بجٹ میں 16کروڑ 93لاکھ 18ہزا ر روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ منصوبہ کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 40کروڑ 4لاکھ 12ہزار روپے ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت بلوچستان میں صنعتی ترقی کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت بھی بلوچستان کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بوستان میں صنعتی زون کے پہلے مرحلے کیلئے تقریباً 17کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :