بیوٹی پارلر کی مالکن پر تیزاب پھیکنے والا ملزم فہد خاں لودھی گرفتار
ملزم کو ادا کارا کی ماں کو مقدمہ کی پیروی سے روکنے کی دھمکیاں دینے پرنیا مقدمہ درج
جمعہ 3 جون 2016 18:32
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء )سٹیج کی ادا کارا اور بیوٹی پارلر کی مالکن انعم خاں پر تیزاب ڈالنے والے ملزم فہد خاں لودھی کو اس کی ماں کو قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے پولیس غلہ منڈی نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزم فہد خاں لودھی کی تیزاب ڈالنے کے مقدمہ میں عدالت سے چار جون تک عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور ہو چکی تھی ۔
ملزم فہد خاں لودھی نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ 25مئی کو انعم خاں سٹیج ادا کارا اور مالکن بیوٹی پارلر لاہور جانے کے لیے بیرون اڈا عارف والا چوک اپنے کزن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی تو اس پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے تیزاب ڈال دیا جس سے وہ بری طرح جھلس گئی تھی ۔ بعدازا ادا کارا کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا تھا جس کے بعد ملزم فہد خاں لودھی نے انعم خاں کی والدہ صدیقہ کو تیزاب ڈالنے کے مقدمہ کی پیروی سے باز رکھنے کے لیے قتل کی دھمکیاں دیں جس پر صدیقہ کی رپورٹ پر پولیس غلہ منڈی نے ملزم کے خلاف مقدمہ 506ت پ درج کر کے فہد خاں لودھی کو گرفتار کرلیا ہے اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.