طلباء و طالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں لاہور کا مطالعاتی دورہ

جمعہ 3 جون 2016 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء ) علی آئیڈیل اکیڈمی‘ عابد مارکیٹ‘ فیروزپور روڈ‘لاہورکے طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ووکیشنل دیو سماج روڈ برائے خواتین‘ لاہور‘جامعہ نعیم القرآن‘ شوکت کالونی‘ شاہدرہ‘لاہور‘درس بابا عطار چوک بابا اعظم‘ اچھرہ‘لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد359تھی۔

متعلقہ عنوان :