عدالت نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کو سکردو اور گلگت کے درمیان پروازیں بحال کرنے کا حکم دیدیا

جمعرات اور پیر کو ایک ایک پرواز گلگت بلتستان اور سکردو کے درمیان چلائی جائے گی

جمعہ 3 جون 2016 18:22

گلگت بلتستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) عدالت نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کو سکردو اور گلگت کے درمیان پروازیں بحال کرنے کا حکم دیدیا ہے جس کے تحت جمعرات اور پیر کو ایک ایک پرواز گلگت بلتستان اور سکردو کے درمیان چلائی جائے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سکردو،گلگت کے درمیان فلائٹ منسوخی کیس کی سپریم اپیلیٹ کورٹ میں سماعت ہوئی اور چیف جسٹس گلگت بلتستان ڈاکٹر رانا فہیم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

پی آئی اے نے عدالت کے حکم پر فلائٹ شیڈول جمع کرایا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ رواں سال 10 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد متوقع ہے، پی آئی اے سکردو اورگلگت کے درمیان فلائٹس بحال کرے۔ عدالت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو سیاحوں کو ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔نجی ٹی وی کے مطابق عدالتی حکم کے مطابق پی آئی اے جمعرات اور پیر کو ایک ایک فلائٹ گلگت بلتستان اور سکردو کے درمیان چلائے گی۔

متعلقہ عنوان :