ڈپلومیٹک شٹل سروس کا ٹھیکہ دینے میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لیں ٗ پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کی وفاقی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو ہدایت
جمعہ 3 جون 2016 18:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے وفاقی سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ ڈپلومیٹک شٹل سروس کا ٹھیکہ دینے میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لیں اور اس کے ذمہ دار افراد کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔ جمعہ کو کمیٹی کا اجلاس شفقت محمود کی زیر صدارت ہوا جس میں سی ڈی اے کے 2010-11ء کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں کمیٹی کو آڈٹ حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ سی ڈی اے نے ڈپلومیٹک شٹل سروس کے کنٹریکٹرز کو 44 ہزار 444 روپے سالانہ میں ٹھیکہ دیا اور ساڑھے چار ایکڑ زمین لیز پر دی۔ آڈٹ حکام کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ہدایات پر عمل درآمد نہیں کیا۔ انہوں نے کمیٹی کے سابقہ اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پی اے سی نے اس حوالے سے سی ڈی اے کو ہدایت کی تھی کہ اس ٹھیکے کو شفاف انداز میں دینے کے حوالے سے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں اور ڈپلومیٹک شٹل سروس کا ٹھیکہ دینے کے حوالے سے پیپرا رولز کو مدنظر رکھا جائے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.