وزیر اعظم قوم کی دعاؤں کی وجہ سے تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں ٗمریم نواز شریف

ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد وزیر اعظم گھر میں قیام کریں گے ٗانٹرویو

جمعہ 3 جون 2016 18:21

وزیر اعظم قوم کی دعاؤں کی وجہ سے تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں ٗمریم نواز ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہاہے کہ وزیر اعظم قوم کی دعاؤں کی وجہ سے تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں ٗ رمضان کے آخر تک وطن واپسی کا امکان ہے ۔ ایک انٹرویو میں مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے چہل قدمی بھی کی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ان کی پروگریس سے خوش ہیں ، وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے وزیر اعظم کیلئے دعائیں کیں وہ ان کی شکر گذار ہیں ۔ وزیراعظم نے بھی پوری قوم کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد وزیر اعظم گھر میں قیام کریں گے ۔ ڈاکٹرز جب جانے کی اجازت دیں گے تب وہ وطن واپس آئیں جائیں گے ۔ رمضان کے آخر میں ان کی وطن واپسی کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :