پاک فوج کے سربراہ سے ترکی کے وزیر نیشنل ڈیفنس فکری آئزک کی ملاقات ٗ باہمی دلچسپی کے امور اور سکیورٹی صورتحال گفتگو

جمعہ 3 جون 2016 18:21

پاک فوج کے سربراہ سے ترکی کے وزیر نیشنل ڈیفنس فکری آئزک کی ملاقات ٗ ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ترکی کے وزیر نیشنل ڈیفنس فکری آئزک نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور‘ علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور دونو ں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کے امور زیر بحث آئے۔ ترکی کے وزیر نیشنل ڈیفنس فکری آئزک نے پاک فوج کے کامیاب آپریشن ضرب عضب اور علاقائی امن اور استحکام کیلئے اہم کردار کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :