سی ڈی اے ٗ صحت اور تعلیمی شعبے کی مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے پی ایس ڈی پی میں مجموعی طورپر دو ارب 56کروڑ روپے مختص
پمز میں ایک ارب روپے کی مجموعی لاگت سے سنٹر فار نیورو سائنسز کا قیام عمل میں لایا جائیگا اسلام آباد کھنہ ڈاک میں طالبات کے ماڈل سکول کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ روپے کی رقم مختص ٗدارالحکومت میں 49 کروڑ روپے سے سمارٹ سکول بھی قائم کئے جائینگے ٗبیس کروڑ مختص ٗ ایک ارب روپے سے ہائی سکولوں کی اپ گریڈیشن کی جائیگی ٗ بجٹ میں بیس کروڑ رکھ دیئے گئے
جمعہ 3 جون 2016 17:48
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ)کے تحت سی ڈی اے ٗ صحت اور تعلیمی شعبے کی مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے پی ایس ڈی پی میں مجموعی طورپر دو ارب 56کروڑ 22لاکھ 37ہزار روپے کی رقم مختص کی گئی ہے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام میں وزارت کیڈ کیلئے آئندہ بجٹ میں سی ڈی اے کی سکیموں کیلئے مجموعی طورپر 75کروڑ گیارہ لاکھ 32ہزار روپے کی رقم رکھی گئی ہے جس میں سی ڈی اے کی جاری سکیموں کیلئے 73کروڑ 11لاکھ 32ہزار روپے جبکہ ایک نئی سکیم کیلئے دو کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں نان موٹرائزڈ ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر سپورٹ فنڈ کے نام سے نئی سکیم کی مجموعی تخمینہ لاگت 10کروڑ روپے ہے ۔
وزارت کیڈ کے تحت صحت کے منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر 71کروڑ 72لاکھ 92ہزار روپے رکھے گئے ہیں جن میں سے 16کروڑ77لاکھ 72ہزار روپے صحت کی جاری سکیموں پرخرچ ہونگے جبکہ 54کروڑ 95لاکھ بیس ہزار روپے سات نئی سکیموں کیلئے رکھے گئے ہیں پمز میں ایک ارب روپے کی مجموعی لاگت سے سنٹر فار نیورو سائنسز کا قیام عمل میں لایا جائیگا جس کیلئے آئندہ بجٹ میں دو کرو ڑروپے مختص کئے گئے ہیں 19کروڑ 97لاکھ روپے سے زائد مجموعی تخمینہ لاگت سے شہید ذو الفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی /پمز اسلام آباد میں طبی فضلے کو ٹھکانے لگانے ٗ شریڈنگ اورسٹریلائزیشن کے یونٹ کا قیام عمل میں لایاجائیگا جس کیلئے آئندہ بجٹ میں ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے رکھے گئے ہیں چار ار ب روپے کی لاگت سے فیڈرل گور نمنٹ پولی کلینک کی توسیع کی جائیگی جس کیلئے دس کروڑ روپے آئندہ بجٹ میں مختص کئے گئے ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.