ملتوی ہونے والے امتحانات عید کے فوراََ بعد لئے جائیں گے، عید کے بعد ہونے والے باقی امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، ترجمان پنجاب یونیورسٹی

جمعہ 3 جون 2016 17:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جون۔2016ء ) پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملتوی ہونے والے ایم اے پارٹ ٹو اوردیگر امتحانات عید کے فوراََ بعد لئے جائیں گے جبکہ عید کے بعد ہونے والے ایم اے پارٹ ون اور دیگر امتحانات کا شیڈول متاثر نہیں ہو گا اور وہ اپنے وقت کے مطابق ہی لئے جائیں گے۔