زکوة کٹوتی کے پیش نظر لوگوں نے سیونگز اکاؤنٹس سے رقم نکلوانا شروع کردی

جمعہ 3 جون 2016 16:52

زکوة کٹوتی کے پیش نظر لوگوں نے سیونگز اکاؤنٹس سے رقم نکلوانا شروع کردی

سرگودھا۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جون۔2016ء) رمضان المبارک کی آمد کیساتھ ہی بنکوں میں زکوة کٹوتی کے پیش نظر لوگوں کی بڑی تعداد نے بنکوں میں اپنے سیونگز اکئونٹس سے رقم نکلوانا شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے بنکوں میں معمول سے زیادہ رش دیکھنے میں آرہا ہے۔اس سلسلہ میں لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ہاتھوں سے خود زکوة دینگے تاکہ درست طریقے سے اصل مستحقین تک پہنچ سکے۔