خواتین اساتذہ کی سنیارٹی لسٹیں دفتر ایس ڈی ای او فی میل ہری پور ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ میں آویزاں کر دی گئیں

جمعہ 3 جون 2016 16:49

ہری پور۔ 3 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جون۔2016ء) پرائمری خواتین اساتذہ کی سنیارٹی لسٹیں دفتر ایس ڈی ای او فی میل ہری پور ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ سی بلاک میں آویزاں کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر زنانہ ڈسٹرکٹ ہری پور میڈم یاسمین عزیز نے تمام پرائمری خواتین اساتذہ جن میں پی ایس ٹی بی ایس 12، سینئر پی ایس ٹی بی پی ایس 14 اور ہیڈ پی ایس ٹی بی پی ایس 15 کو ہدایات کی ہیں کہ وہ اپنی متعلقہ سنیارٹی لسٹوں میں اپنے کوائف چیک کر لیں اور کسی بھی قسم کے اعتراض کی صورت میں اپنی اپیل عرصہ تین کے اندر دفتر ایس ڈی ای او فی میل ہری پور میں جمع کروائیں تاکہ تصحیح کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :