خیبر پختونخوا محکمہ تعلیم کا پی ایس ٹی، ٹی ٹی، ڈی ایم اور قاری کو ٹائم سکیل دینے کا فیصلہ

جمعہ 3 جون 2016 16:49

ایبٹ آباد۔ 3 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جون۔2016ء) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے پی ایس ٹی، ٹی ٹی، ڈی ایم اور قاری کو ٹائم سکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مختلف کیڈرز کے اساتذہ کی ایس ایس ٹیز کے عہدوں پر ترقی کے باوجود پڑھانے کی صلاحیت نہ رکھنے پر سروس سٹرکچر میں مختص کوٹہ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ کیڈر کے اساتذہ کو اپنے ہی کیڈر میں ٹائم سکیل دیکر گریڈ 17 تک ترقی کرنے کا حق دیا گیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم قیصر عالم نے اس حوالہ سے صحافیوں کو بتایا کہ اساتذہ کی جانب سے ٹائم سکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ان اساتذہ کے ایس ایس ٹیز میں پڑھانے کی صلاحیت میں بھی کمزوریاں پائے جانے کے باعث اس مطالبہ پر سفارشات تیار کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :