حکومت غذر کے عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے11کروڑ 40لاکھ روپے کی لاگت سے3نئے منصوبوں پر کام کر رہی ہیں،شکیل احمد

جمعہ 3 جون 2016 16:47

غذر۔ 3 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جون۔2016ء) ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر غذر ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا ہے کہ حکومت غذر عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے11کروڑ 40لاکھ روپے کی لاگت سے3نئے منصوبوں پر کام کر رہی ہیں،جن میں 6کروڑ کی لاگت سے شیرقلعہ ٹن بیڈہسپتال،5کروڑ کی لاگت سے ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں میں میسنگ فیسلٹیسز کو پورا کرنے کے لیے بجٹ ملا ہے اور 40لاکھ روپے کی لاگت سے بننے والا مترم دان ڈسپنسری کا منصوبہ شامل ہے ۔

(جاری ہے)

ان تمام منصوں کے لیے فنڈز صوبائی حکومت نے محکمہ صحت کو فراہم کردیا ہے اور محکمہ صحت غذرنے تمام کارروائی مکمل کر کے پی ڈبلیو ڈی کو پہنچایا ہے اور پی ڈبلیو ڈی آئندہ چند دنوں میں ٹینڈر کر کے کام شروع کرادیگی۔انہو ں نے کہا ہے شرقلعہ 10بیڈ ہسپتال کی عمارت مکمل ہونے کے علاقے میں طبی سہولیات فراہم ہوں گے ۔جہاں لیڈی ڈاکٹر،ڈینٹل،2 میڈیکل افسران کے علاوہ درجنوں پیرامیڈیکل اسٹاف کی سہولت بھی فراہم ہوگی۔