ڈالر کے مقابلے میں چینی کرنسی کی شرح تبادلہ میں کمی

جمعہ 3 جون 2016 16:43

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جون۔2016ء) چین کرنسی رینمنبی یا یوان کی مرکزی شرح تبادلہ جمعہ کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں 105بنیادی پوائنٹس کی کمی سے 6.5793ہو گئی۔

(جاری ہے)

یہ بات چین کے غیر ملکی زرمبادلہ کے کاروباری نظام نے بتائی ہے ، چین کی زرمبادلہ کے تبادلے کی سپاٹ مارکیٹ میں یوان کو ہر کاروباری روز مرکزی شرح تبادلہ سے دو فیصد کمی بیشی کی اجازت ہے ۔