ہماری زندگی کا رول ماڈل قائد اعظم ہیں جنہوں نے بچپن سے لے کر اپنی سیاسی زندگی تک جدوجہد کی اور ہمیں آزاد ملک میں سانس لینے کا حق دیا

وزیر اعلی پنجاب نے جن شعبوں میں انقلابی اصلاحات اپنائی ان میں تعلیمی حوالے سے بھی موثر اقدامات اٹھائے ہیں ا وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمدکاگورنمنٹ کالج پوسٹ گریجویٹ میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب

جمعہ 3 جون 2016 16:42

اٹک۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جون۔2016ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ زندگی بچپن سے لے کر مرتے دم تک ایک سفر ہے اور جو لوگ اس سفر میں آنے والی رکاٹوں کا مقابلہ نہیں کرتے وہ پیچھے رہ جاتے ہیں -ہماری زندگی کا رول ماڈل قائد اعظم ہیں جنہوں نے بچپن سے لے کر اپنی سیاسی زندگی تک جو جدوجہد کی اس جدو جہد نے ہمیں آزاد ملک میں سانس لینے کا حق دیا - وزیر اعلی پنجاب نے جہاں دیگر شعبوں میں انقلابی اصلاحات اپنائی ہیں ان میں تعلیمی حوالے سے بھی موثر اقدامات اٹھائے ہیں -انہیں کے وژن کے مطابق صوبہ پنجاب میں کالجز میں کھیلوں اور ادبی حوالے سے بھی مقابلے منعقد کروا کر باصلاحیت نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو نکھارنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گورنمنٹ کالج پوسٹ گریجویٹ کالج برائے طلباء اٹک میں ان طلباء جنہوں نے پوزیشنیں حاصل کی ہیں ان میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا- تقریب میں ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات ,پرنسپل کالج غلام مصطفے کیانی , ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد عثمان صدیقی, اسسٹنٹ پروفیسر اظہر محمود , سینئر وائس صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)شہزاد سلیم, سٹی صدرشیح غلام صمدانی , امیدوار برائے چیئر مین بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود, طلباء اور دیگر عمائدین شہر نے شرکت کی ۔

شیخ آفتاب احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس قوم کے بچے آنے والے چیلینجز کے لئے تیار ہوتے ہیں وہی قومیں ترقی کی منازل آسانی سے طے کرسکتی ہیں -انہوں نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی زندگی میں جدودجہد کے اصول کو اپنا کر کامیابی حاصل کرسکتے ہیں -وفاقی وزیر نے اس موقع پر پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے اور بعد ازاں انہوں نے کالج کے طلباء کے لئے بس سروس کا افتتاح بھی کیا -اسی حوالے سے ایک تقریب گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین اٹک میں منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی صاحبزادی ارم آفتاب تھیں -اس موقع پر پوزیشنیں حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے اور تقریب سے خطاب کیا اور انعامات حاصل کرنے والی طالبات کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور انہیں سراہا -

متعلقہ عنوان :