وادی تیرہ ‘ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ‘ چار دہشتگرد مارے گئے

جمعہ 3 جون 2016 14:17

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) وادی تیراہ کے علاقے مستک میں سیکیورٹی فورسزاوردہشت گردوں کے دوران جھڑپ کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق خیبرایجنسی میں وادی تیراہ کے علاقے مستک میں سیکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جھڑپ کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ چاروں دہشت گردوں کی لاشیں جمرود ہسپتال منتقل کردی گئیں واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسزنے وادی تیراہ میں کالعدم تنظیموں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے پیش نظرعلاقے میں حکومتی رٹ کی بحالی کے لئے آپریشن شروع کررکھا ہے جس میں اب تک درجنوں شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔