خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسزسے جھڑپ ، 4 دہشت گرد ہلاک

جمعہ 3 جون 2016 13:05

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جون۔2016ء) خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے مستک میں سیکیورٹی فورسزاوردہشت گردوں کے دوران جھڑپ کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرایجنسی میں وادی تیراہ کے علاقے مستک میں سیکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جھڑپ کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ چاروں دہشت گردوں کی لاشیں جمرود اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسزنے وادی تیراہ میں کالعدم تنظیموں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے پیش نظرعلاقے میں حکومتی رٹ کی بحالی کے لئے آپریشن شروع کررکھا ہے جس میں اب تک درجنوں شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔