حکومت کو بینک آف پنجاب سے قرض لینامہنگاپڑگیا،13 کڑورروپے عوام کاپیسہ سود کی نظر ہوگیا

Malik Usman ملک عثمان جمعہ 3 جون 2016 13:05

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 جون 2016ء) عوام کے ٹیکس کاپیسہ ہنگامی قرضوں کے سودکی نذر حکومت کوچینی بینک سے قرض کی تاخیرمیں بینک آف پنجاب سے قرض لینامہنگاپڑگیا۔پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین کیلئے بنک آف پنجاب سے دواقساط میں لئے گئے دس ارب روپے پرتیرہ کروڑسوداداکردیا۔پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے پنجاب حکومت کی اجازت کے بعد اورنج لائن میٹرو ٹرین کے لئے چینی بنک ایگزم کی جانب سے قرضے کی پہلی قسط کی تاخیر پر بنک آف پنجاب سے ہنگامی قرض لے کر برج فنانسنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

اورنج لائن ٹرین کے لئے دوقساط میں مجموعی طور پر دس ارب روپے قرض لیا گیا جس پر اعشاریہ سات فیصد جمع کائیبر کی بنیاد پر شرح سود طے کیا گیا۔اس موقع پر یہ بھی طے کیا گیا تھا کہ چینی قرض کی پہلی قسط ملتے ہی بنک آف پنجاب کو ہنگامی قرض واپس کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کچھ روز قبل چینی بنک سے تینتیس ارب روپے کی پہلی ٹرنچ موصول ہونے کے بعد بنک آف پنجاب کا دس ارب روپے کا بنیادی قرض تو واپس کردیا گیا تاہم سود کے تیرہ کروڑ روپے ادا نہیں کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق چینی کمپنی سی آر نورینکو نے بنک آف پنجاب کے بنیادی قرض پر سود کی رقم ادا کرنے سے اصولی طور پر گریز کیا تھا جس پر پنجاب حکومت کو سود کا تیرہ کروڑ روپے ادا کرنا پڑا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تیرہ کروڑ روپے چینی بنک کی جانب سے ملنے والی رقم سے نہیں بلکہ پنجاب حکومت نے اپنے فنڈز سے ادا کئے ہیں جس کا ریکارڈ چینی بنک ایگزم سے فنڈز کی اقساط میں لین دین میں نہیں رکھا جائے گا۔ زرایع کے مطابق پنجاب حکومت نے لوکل قرضوں پر سود کی مد میں مجموعی طور پر اکتیس کروڑ روپے کا فنڈز پہلے سے ہی منظور کررکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :