صارفین کے خراب میٹرز کی تبدیلی کے لئے اسوئی نادرن گیس کمپنی کو 10ہزار میٹرز جاری

Malik Usman ملک عثمان جمعہ 3 جون 2016 13:04

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 جون 2016ء) سوئی ناردرن گیس کمپنی کے میٹرز کی پہلی کھیپ لاہور ریجن پہنچ گئی۔ کمپنی نے لاہور ریجن کو فاسٹ ٹریک پالیسی،معمول کے ڈیمانڈ نوٹسز اور خراب میٹرز کی تبدیلی کے لئے ابتدائی طور پر دس ہزار میٹرز جاری کر دیئے۔ زرایع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کے میٹرز کی پہلی کھیپ لاہور پہنچ گئی ہے۔ کمپنی نے درآمد کئے گئے اڑھائی لاکھ میٹرز کو سٹورز میں جمع کروا دیئے ہیں جبکہ لاہور ریجن کو ابتدائی طور پر دس ہزار میٹرز جاری کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

لاہور ریجن نے تمام سب آفسز میں میٹرز کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔میٹرز کی تقسیم سے فاسٹ ٹریک پالیسی اور معمول کے ڈیمانڈ نوٹسز پر میٹرز کی تنصیب کی جائیگی جبکہ خراب ہونے والے میٹرز کو بھی تبدیل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ سب دفاتر کی ٹیموں نے ڈیمانڈ کے مطابق لاہور ریجن سے میٹرز لینا شروع کر دیئے ہیں،واضح رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے میٹرز کی تنصیب کا کام التواء کا شکار تھا جس کی وجہ سے صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جبکہ خراب میٹرز کو لیبارٹری سے مرمت ہونے والے میٹرز سے تبدیل کر کے سسٹم کو چلانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :