25پاکستانی اور افغان پناہ گزینوں کو آسٹریا بھیجنے والاگروہ گرفتار

پانچوں یوکرائنی باشندوں کو انسانوں کی اسمگلنگ کے شبے میں گرفتارکیاگیا،ہنگرین پولیس

جمعہ 3 جون 2016 12:12

بڈاپسٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) ہنگرین پولیس نے کہاہے کہ انسانوں کی اسمگلنگ میں ملوث پانچ ایسے یوکرائنی باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر پچیس افغان اور پاکستانی تارکین وطن کو ایک ویگن میں سوار کرا کے آسٹریا کی طرف بھیجا تھا۔ایک اور واقعے میں ہنگری کی پولیس نے ایک انچاس سالہ آسٹرین باشندے کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

آسٹریا کا یہ شہری اپنی کار میں چھ شامی مہاجرین کو لے جا رہا تھا، جن میں دو بچے بھی تھے۔ ہنگری کی پولیس نے اس کار کو شمالی شہر ٹاٹا کے قریب روک لیا تھا۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانوں کی اسمگلنگ میں ملوث ان پانچوں یوکرائنی شہریوں نے مبینہ طور پر پچیس تارکین وطن کو ہنگری سے آسٹریا بھیجنے کی کوشش کی تھی۔

(جاری ہے)

ہنگری کی پولیس کا کہناتھا کہ ان پانچوں افراد کو انسانوں کی اسمگلنگ کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جن پناہ گزینوں کو آسٹریا بھیجا جا رہا تھا، ان کا تعلق افغانستان اور پاکستان سے ہے۔ پولیس کے مطابق ان تارکین وطن کو دو ویگنوں کے ایک قافلے کی صورت میں روانہ کیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز ہنگری کی پولیس نے آسٹریا کی سرحد سے پندرہ کلو میٹر پہلے ہی چیکنگ کے لیے ان ویگنوں کو روک لیا۔ایک وین کی نمبر پلیٹ لیتھوانیا کی تھی، جسے ایک یوکرائنی شہری چلا رہا تھا۔

دوسری وین روکے جانے کے وقت خالی تھی، اسے بھی ایک یوکرائنی شہری چلا رہا تھا اور اس میں اس کے تین ہم وطن بھی سوار تھے۔ایک اور واقعے میں ہنگری کی پولیس نے ایک انچاس سالہ آسٹرین باشندے کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ آسٹریا کا یہ شہری اپنی کار میں چھ شامی مہاجرین کو لے جا رہا تھا، جن میں دو بچے بھی تھے۔ ہنگری کی پولیس نے اس کار کو شمالی شہر ٹاٹا کے قریب روک لیا تھا۔

حکام کا کہناتھاکہ آسٹریا جانے کی کوشش کرنے والے ان چھ شامی مہاجرین نے ہنگری میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دے رکھی تھیں تاہم ان کے پاس بیرون ملک سفر کرنے کے لیے مطلوبہ دستاویزات اور اجازت نامے نہیں تھے۔رواں سال کے آغاز سے لے کر مئی کے وسط تک ہنگری میں ساڑھے سترہ ہزار تارکین وطن نے حکام کو سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرائیں لیکن وہاں زیادہ تر پناہ گزینوں کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنی درخواستوں پر کوئی بھی فیصلہ سنائے جانے سے قبل ہی آگے جاتے ہوئے مغربی یا شمالی یورپی ممالک تک پہنچ جائی-

متعلقہ عنوان :