منگلا ڈیم کی صفائی کا ٹھیکہ بلیک لسٹ کمپنی کو نہ دینے کی حکومتی یقین دہانی

جمعہ 3 جون 2016 12:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جون۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے منگلا ڈیم کی صفائی اور مرمت کا ٹھیکہ بلیک لسٹ کمپنی کو نہ دینے کی حکومتی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔ سماعت کے دوران واپڈا کے وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ کسی بلیک لسٹ کمپنی کو منگلا ڈیم کی صفائی اور مرمت کا ٹھیکہ نہیں دیا جا رہا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی۔ درخواست تحریک انصاف کے رہنما علی جاوید ڈوگر نے شیزار ذکا ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی تھی جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ حکومت نے منگلا ڈیم کی صفائی اور مرمت کا ٹھیکہ فرانس کی بلیک لسٹ کمپنی کو دیا ہے اور اس مقصد کے لیے غیر ملکی کمپنی سے دس ارب روپے کا معاہدہ کیا ہے۔ درخواست میں اعتراض اٹھایا گیا کہ عدالتی فیصلوں اور قوانین کے تحت کسی بلیک لسٹ کمپنی کو ٹھیکہ نہیں دیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :