پاک فوج نے عسکریت پسندوں پر نطر رکھنے کیلئے علاقے میں موجود گھروں کی چھتیں ہٹا دیں

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 جون 2016 02:26

پاک فوج نے عسکریت پسندوں پر نطر رکھنے کیلئے علاقے میں موجود گھروں کی ..

جنوبی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 جون۔2016ء) پاک فوج نے عسکریت پسندوں پر نطر رکھنے کیلئے علاقے میں موجود گھروں کی چھتیں ہٹا دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عسکریت پسندوں کی پناہ گاہوں پر نطر رکھنے اور فضائی جائزہ لینے کیلئے پاک فوج کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں تباہ ہونے والے گھروں کی چھتیں ہٹا دی گئی ہیں۔

اس حوالے سے پاک فوج کے ایک عہدیدار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فوج نے ان گھروں کی چھتیں ہٹا دی ہیں تاکہ اس بات کا بہتر فضائی جائزہ لیا جاسکے کہ کہیں عسکریت پسند ان قلعہ نما کچے گھروں میں پناہ تو نہیں لے رہے۔ تاہم ایک جانب جنگ کے دوران لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے وہیں دوسری جانب پاکستانی حکام نے اس علاقے میں موجود مختلف دیہاتوں میں سڑکوں کی دوبارہ تعمیر اور اسکولوں اور ہسپتالوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پانی کی فراہمی کا کام بھی مکمل کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کو ان کے گھروں کی دوبارہ تعمیر کے لیے 4 لاکھ روپے فراہم کرے گی. تاہم علاقے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ 4 لاکھ روپے میں گھروں کی تعمیر ممکن نہیں ہے۔ فاٹا میں تعمیرنو کے لیے 2 ارب 98 کروڑ 35 لاکھ 22 ہزار روپے (285 ملین ڈالر) کی ضرورت ہے لیکن حکومت نے اب تک صرف 5 ارب 2 کروڑ 48 لاکھ روپے (48 ملین ڈالر) جاری کیے ہیں، جن میں سے ایک ارب 30 کروڑ 85 لاکھ روپے (12.5 ملین ڈالر) بے گھر ہونے والے خاندانوں میں تقسیم کیے گئے۔ واضح رہے کہ 7 سال کی جنگ کے بعد 42 ہزار کے قریب خاندانوں کو واپس ان کے گھروں کو بھیجا جاچکا ہے جبکہ مزید 30 ہزار خاندان رواں برس کے اختتام تک واپس چلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :