ملک میں کوئی سیاسی بحران نہیں،منصوبہ بندی کے تحت سازش کی جارہی ہے ،سیاسی بحران کاتاثرپیداکیاجارہاہے،تنازع کوئی تھا نہیں، تنازع کھڑا کیا گیا ہے،بینظیربھٹوکے بعدنوازشریف ملک میں واحدقومی لیڈرہیں،وزیراعظم نے اپنے سیاسی کریئر میں بہت سی مشکلات کا سامنا کیا ہے ، نوازشریف کی وطن واپسی کی کو ئی حتمی تاریخ نہیں دی جاسکتی ،امیدہے وہ رمضان کے آخر تک پاکستان میں آجائیں گے

وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کانجی ٹی وی چینل کو انٹرویو

جمعرات 2 جون 2016 23:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء ) وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ ملک میں کوئی سیاسی بحران نہیں،منصوبہ بندی کے تحت سازش کی جارہی ہے ،سیاسی بحران کاتاثرپیداکیاجارہاہے،تنازع کوئی تھا نہیں، تنازع کھڑا کیا گیا ہے،وزیراعظم نے اپنے سیاسی کریئر میں بہت سی مشکلات کا سامنا کیا ہے بینظیربھٹوکے بعدنوازشریف ملک میں واحدقومی لیڈرہیں، وزیراعظم کی وطن واپسی کی کو ئی حتمی تاریخ نہیں دی جاسکتی ،امید رمضان کے آخر تک پاکستان میں آجائیں گے۔

وہ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہی تھیں ۔انہوں نے کہاکہ بینظیربھٹوکے بعدنوازشریف ملک میں واحدقومی لیڈرہیں۔وزیراعظم کیلئے کروڑوں لوگوں نے دعائیں کیں جس سے میراحوصلہ بڑھ گیا۔

(جاری ہے)

سب کی دعاؤں سے وزیراعظم صحت یاب ہورہے ہیں ۔کروڑوں لوگوں نے ہاتھ اْٹھا کروزیراعظم کیلئے دعائیں کیں، سب سے خوشی کی بات یہ ہے کہ پوری قوم نے مل کردعاکی،مریم نوازنے کہاکہ باتیں کرنیوالوں کومیں یہی کہوں گی اﷲ انہیں ہدایت دے ،جس کاجتناظرف ہے و ہ اْتنی ہی بات کرتا ہے ۔

منصوبہ بندی کے تحت سازش کی جارہی ہے ،ملک میں کوئی سیاسی بحران نہیں،سیاسی بحران کاتاثرپیداکیاجارہاہے ۔تنازع کوئی تھا نہیں، تنازع کھڑا کیا گیا ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے تمام مشکلات سامنا کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف ایک سنجیدہ سیاست دان ہیں انہوں نے اپنے سیاسی کریئر میں بہت سی مشکلات کا سامنا کیا ہے ۔وزیراعظم کی واپسی کے بارے میں کوئی حتمی تاریخ نہیں دی جاسکتی تاہم امید ہے کہ وہ رمضان کے آخر تک پاکستان میں آجائیں گے ۔ مریم نوازشریف نے کہاکہ وزیراعظم مزید 3سے4 دن اسپتال میں رہیں گے۔