پٹھانکوٹ حملہ،بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کے سربراہ کا بیان ہمارے موقف کی تصدیق ہے ،پاکستان

واقعے میں پاکستان کے ملوث نہ ہونے کو بھارتی حکومت نے تسلیم کرلیا ہے ،پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کیلئے پرخلوص کوششیں کیں،پاکستان نے بھارت اورمشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے بھرپورتعاون کیا،پاکستان امن واستحکام کیلئے ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتاہے اورخطے میں قیام امن پریقین رکھتاہے دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کا بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کے سربراہ کے بیان پر ردعمل پٹھانکوٹ حملے میں پاکستان یا اسکی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے ،این آئی اے چیف شردکمار

جمعرات 2 جون 2016 23:13

اسلام آباد/ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء) پاکستان نے پٹھانکوٹ حملے کے حوالے سے بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کے سربراہ کے بیان کو پاکستانی موقف کی تصدیق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں پاکستان کے ملوث نہ ہونے کو بھارتی حکومت نے تسلیم کرلیا ہے ،پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کیلئے پرخلوص کوششیں کیں،پاکستان نے بھارت اورمشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے بھرپورتعاون کیا،پاکستان امن واستحکام کیلئے ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتاہے۔

جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے پٹھان کوٹ واقعہ پربھارتی تحقیقاتی ایجنسی کے سربراہ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہبھارتی تحقیقاتی ایجنسی کے سربراہ کا بیان پاکستانی موقف کی تائید ہے پاکستان نے بھارت اورمشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے بھرپورتعاون کیا،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اسی مقصدسے بھارت بھیجی تھی،واقعے میں پاکستان کے ملوث نہ ہونے کو بھارتی حکومت نے تسلیم کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم دورہ بھارت کے دوران ملنے والے ثبوتوں کا جائزہ لے رہی ہے ۔انھوں نے کہاکہ پاکستان امن واستحکام کیلئے ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتاہے،پاکستان خطے میں قیام امن پریقین رکھتاہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کیلئے پرخلوص کوششیں کیں۔ اس سے قبل این آئی اے کے سربراہ شرد کمار نے بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھاکہ پٹھانکو ٹ حملے میں پاکستان ملوث نہیں ہے ۔

پٹھانکوٹ دہشتگرانہ حملے میں پاکستان یا اسکی ایجنسیوں کے براہ راست ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔انکا کہنا تھاکہ این آئی اے نے اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہے اور مکمل تحقیقات کیلئے دورہ پاکستان کی اجازت ملنے کا انتظار ہے ۔شرد کمار کاکہنا تھاکہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان خیر سگالی کی بنیاد پر این آئی اے کی ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دے گا۔انکا کہنا تھاکہ اگر پاکستان نے بھارتی تفتیشی ٹیم کو رسائی نہ دی توبھی اس کیس میں چارج شیٹ دائر کی جائے گی ۔