سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم کو گلدستہ بھجوادیا، جلد صحت یابی کے لئے دعا

جمعرات 2 جون 2016 23:13

اسلام آباد /ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء ) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم نواز شریف کو گلدستہ بھجواتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم کے نام لکھے گئے اپنے خط میں وزیر اعظم نواز شریف کی دل کی آپریشن کے بعد خیریت دریافت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں ۔ شاہ سلمان نے نواز شریف کے لئے گلدستہ بھی بھجوایا

متعلقہ عنوان :