جام شورو: سندھ یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکڑ عابدہ طاہرانی انتقال کرگئی، گورنر سندھ کا پروفیسر ڈاکٹر عابدہ طاہرانی کے انتقال پر افسوس کا اظہا ر

جمعرات 2 جون 2016 23:10

جام شورو: سندھ یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکڑ عابدہ طاہرانی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) سندھ یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکڑ عابدہ طاہرانی کینسر کے مرض کے باعث لندن میں انتقال کر گئی تفصیلات کے مظابق سندھ یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکڑ عابدہ طاہرانی بدھ کی رات کو لندن کے ایک مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئی ڈکٹر عابدہ طاہرانی کے وافات پر سندھ یونیورسٹی کی انتظامیہ کا 7روزہ سوگ کا اعلان۔

سندھ یونیورسٹی کی وایس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعابد طاہرانی طویل مدت سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھی جس کا علاج کے لئے وہ لندن گئی تھی کل رات وہ خالق حقیقی سے جا ملی۔ یونیوورسٹی انتظامیہ نے ڈاکٹر عابدہ طاہرانی کے وافات پر یونیورسٹی اور اس سے ملحقہ کیمپس میں 7روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ادھرگورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبا د خان نے سندھ یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عابدہ طاہرانی کے انتقال پر افسوس کا اظہا ر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کے لئے دعا بھی کی ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر عابدہ طاہرانی مرحومہ کی علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،مرحومہ نے مقدس پیشہ تدریس کو اپنایا اور بنیادی عصری تعلیم اور مختلف جدید علوم حاصل کرنا آج کے دور کا لازمی تقاضہ ہے مرحومہ نے اسی وژن کے ساتھ بھرپور کاوشیں کی۔

چانسلر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ مرحومہ ایک ماہر تعلیم تھیں جنھوں نے آخری وقت تک علم کے فروغ کے لئے کام کیا ، مرحومہ کی علمی قابلیت کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے ان سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لئے صوبہ کی بڑی جامعہ میں انھیں وائس چانسلر مقرر بھی کیا ۔انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر عابدہ طاہرانی کے انتقال سے ایک خلاء پیدا ہو گیا ، لیکن مرحومہ اپنی علمی خدمات کے پیش نظر ہمیشہ یاد رہیں گی ۔

متعلقہ عنوان :