ڈاکٹر فاروق ستار نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 117میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا

جمعرات 2 جون 2016 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیئر ڈاکٹر فاروق ستار نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 117میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا،ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنا ووٹ پی آئی بی کالونی کے پولنگ اسٹیشن نیشنل اسکولنگ سسٹم میں صبح ساڑھے 11بجے اپنی اہلیہ افشاں فاروق کے ہمراہ کاسٹ کیا ۔