22 سال تک بھارت کی جیل میں قید رکھا گیا بے گناہ مسلمان شہری رہا
1994میں بم دھماکے میں ملوث ہونے کے الزام میں نوجوان نثار الدین کو حراست میں لیا گیا
جمعرات 2 جون 2016 22:48
نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) بھارتی عدالت نے 22 سال تک بے قصور جیل میں قیدی کی زندگی گزارنے والے 43 سالہ مسلمان شخص کو رہا کردیا۔حیدرآباد کی پولیس نے 1994 میں اے پی ایکسپریس ٹرین میں ہونے والے بم دھماکے میں ملوث ہونے کے الزام میں نوجوان نثارالدین کو حراست میں لیا تھا اور اس وقت ان کی عمر محض 20 سال تھی تاہم ایک طویل قانونی جنگ کے بعد بالاخر سپریم کورٹ نے نثارالدین اور ان کے بھائی ظہیرالدین کی سزا منسوخ کرتے ہوئے انہیں گزشتہ ماہ فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔
جسٹس کلی پھلا اور یویو للت پر مشتمل سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نثارالدین پرکوئی الزام ثابت نہیں ہوا لہٰذا ان کی قید کی سزا کو جاری نہیں رکھا جا سکتا، عدالت نے کہا کہ پختہ ثبوت کی عدم موجودگی میں صرف شریک ملزمان کے اقبال جرم کی بنیاد پرنثارالدین اوران کے بھائی کی سزا کو برقرارنہیں رکھا جا سکتا، دونوں بھائیوں کو آج تک معلوم ہی نہیں کہ آخر پولیس نے انھیں اس کیس میں ملزم کیوں بنایا تھا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.