اسلام اباداور راولپنڈی میں لوگوں کو لوٹنے والے 5رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا گیا

ملزمان نے بارہ کہو کے علاقے میں تین بھائیوں کو بھی لوٹا تھا، ترجمان وزارت داخلہ

جمعرات 2 جون 2016 22:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) اسلام اباداور راولپنڈی میں لوگوں کو لوٹنے والے 5رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا گیا وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ان کیلئے انعام کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد پولیس کے خصوصی اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے گینگ کو گرفتار کیا، گروہ کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بارہ کہو کے علاقے میں تین بھائیوں کو بھی لوٹا تھا، جن کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :