یوفون نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے پر ٹویٹر انتظامیہ سے رابطہ کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 جون 2016 22:34

یوفون  نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے پر ٹویٹر انتظامیہ سے رابطہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔02جون 2016ء) یوفون نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے پر ٹویٹر انتظامیہ سے رابطہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹیلی کام کمپنی یو فون کے اکاونٹ سے حکومت مخالف ٹوئٹ کو لوئک کی گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ ٹوئٹر پر یو فون کیخلاف ایک طوفان کھڑا ہو گیا اور اس پر پابندی لگانے کیلئے ایک ٹرینڈ شروع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

دیکھتے ہی دیکھتے ہی یہ ٹرینڈ نمبر 1 پر آ گیا۔ اس تمام صورتحال میں یو فون کے اکاونٹ سے وہ ٹوئٹ فوری ہٹا دیا گیا اور ایک معذرت کا پیغام جاری کر کے کہا گیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اب اس حوالے سے یو فون کی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان کا ٹوئٹر اکاونٹ ہیک کر لیا گیا تھا۔ ہیک کیے گئے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کو لائک کیاگیا تھا۔ اس حوالے سے ٹوئٹر انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :