Live Updates

وزیر اعظم نواز شریف کے کامیاب بائی پاس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے،لیگی رہنماملک پرویز حیدر

جمعرات 2 جون 2016 22:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کونسل کے ممبر اور ممتاز سیاسی و سماجی رہنما ملک پرویز حیدر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے کامیاب بائی پاس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے وزیر اعظم نواز شریف پوری قوم کی امیدون کے محور و مرکز ہیں انکی قیادت میں پاکستان تیزی سے تعمیر وترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا پاکستان کی قسمت بدل رہی ہے عوام جلد توانائی بحران کے خاتمے کی نوید سنیں گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن پبلک سیکرٹری یو سی39 محلہ قطب دین میں دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا افتخار کھوکھر جاوید ملک طارق ملک اور ملک عمران مانی نے بھی خطاب کیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات