لاہور چڑیا گھر کی تاریخ میں پہلی بار کونج کے ہاں 2بچوں کی پیدائش، مجموعی تعداد 18ہو گئی

جمعرات 2 جون 2016 22:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء) لاہور چڑیا گھر کی تاریخ میں پہلی بارکونج کے ہاں دو بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد کونج کی مجموعی تعداد 18ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور چڑیا گھر میں پہلے سے موجود کونج کی تعداد سولہ ہے، دو بچوں کی پیدائش کے بعد انکی کل تعداد اٹھارہ ہوگئی ہے۔انتظامیہ کے مطابق لاہور چڑیا گھر کی تاریخ میں کبھی کونج کی افزائش نسل نہیں ہو پائی جس کی بڑی وجہ لاہور میں موسم گرماکا گرم تراور طویل ترین ہونا ہے۔کونج موسم سرما میں سائبریا سے میدانی علاقوں کی طرف ہجرت کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :