وزیراعلیٰ کا طوفان کے باعث راولپنڈی اور دیگر شہروں میں جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار

متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،وزیراعلیٰ کی لندن سے ہدایات

جمعرات 2 جون 2016 22:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے طوفان کے باعث راولپنڈی اور دیگر شہروں میں جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے لندن سے انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ میٹرو بس سٹیشن کے متاثرہ حصوں کی فوری مرمت کا کام شروع کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ منتخب نمائندے بھی امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں۔

متعلقہ عنوان :