حافظ آباد‘سابق رکن پنجاب اسمبلی لیلیٰ مقدس کے خاوند اور سسرنے تنخواہ مانگنے پر سابق ڈرائیور کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

جمعرات 2 جون 2016 22:14

افظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء) سابق ایم پی اے لیلیٰ مقدس کے خاوند اور سسرنے تنخواہ مانگنے پر اپنے سابقہ ڈرائیور کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس تھانہ سٹی نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔محلہ تاج پورہ کے رہائشی محمد مسعود نے پولیس تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس کا بیٹا محمد عثمان سابق ایم پی اے لیلیٰ مقدس کے گھر ڈرائیور تھا۔

محمد عثمان نے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے ملازمت چھوڑ دی اور وہ ان سے اپنی بقایا تنخواہ مطالبہ بھی کرتا تھا ۔ کچھ عرصہ قبل لیلیٰ مقدس کے شہر خضر حیات مانگٹ نے اس پر چوری کا مقدمہ درج کروا دیا جو بعد ازاں دوران تفتیش جھوٹ ثابت ہونے پر خارج کر دیا گیا۔جس کا لیلیٰ مقدس کے خاوند ثاقب مانگٹ اور اس کے سسر خضر مانگٹ کو رنج تھا اور وہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے تھے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز مقتول محمد عثمان نے ان سے اپنی بقایا تنخواہ مانگی تو انہوں نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔مقتول محمد عثمان اپنے گھر سے پارک روڈ پر جا رہا تھا جہاں ملزمان خضر مانگٹ اس کے بیٹے ثاقب مانگٹ نے اپنے دیگر دو ساتھیوں سرفراز عباس اور حسن عباس کے ہمراہ اسے زبر دستی روکا اور اس پر تشدد کرتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ سٹی نے مقتول کے والد کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم کوئی بھی ملز گرفتار نہیں ہو سکا۔