بڑے پیمانے پر صنعتوں کی پیداوار میں مالی سال 2016ء کے ابتدائی 9 ماہ میں 4.7 فیصد اضافہ ، اقتصادی جائزہ

جمعرات 2 جون 2016 21:47

اسلام آباد ۔ 2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون۔2016ء) وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اقتصادی جائزہ 2015-16ء کے مطابق بڑے پیمانے پر صنعتوں کی پیداوار میں مالی سال 2016ء کے ابتدائی 9 ماہ میں 4.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گذشتہ سال یہ 2.8 فیصد تھا۔

(جاری ہے)

بڑے پیمانے کی صنعتی پیداوار میں اس سال کے جولائی تا مارچ کے عرصہ میں اضافہ ہوا جس میں گاڑیوں کی پیداوار 23.43 فیصد، کھاد 15.92 فیصد، چمڑے کی مصنوعات 12.18 فیصد، ربڑ کی مصنوعات 1.68 فیصد، غیر دھاتی معدنیات 0.23 فیصد، کیمیکل 10.01 فیصد، فارما سیوٹیکل 7.21 فیصد، خوراک، مشروبات اور تمباکو 3.66 فیصد، کوک اور پٹرولیم مصنوعات 2.40 فیصد اور ٹیکسٹائل کی پیداوار 0.62 فیصد رہی۔

بڑے پیمانے کی صنعتی پیداوار میں جولائی تا مارچ کے عرصہ میں کمی ہوئی جس میں لکڑی کی اشیاء 53.03 فیصد، انجینئرنگ اشیاء 17.64 فیصد، الیکٹرانک 9.98 فیصد، لوہا اور سٹیل 7.48 اور کاغذ اور گتے کی پیداوار میں 2.90 فیصد کی کمی ہوئی۔