رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ میں کمی ، وفاق نے بجلی کی طلب اور پیداوار میں فرق کو کم کرنے کی حکمت عملی مرتب کرلی
پاور پلانٹس کو 2 لاکھ 75 ہزار اضافی فرنس آئل فراہم کیا جائیگا نے پی ایس او کو اضافی رقم فراہم ،پی ایس او 23 ہزارٹن فرنس آئل کی فراہمی روزانہ کی بنیاد پر پاور پلانٹس کو یقینی بنائے گا ،ذرائع
جمعرات 2 جون 2016 21:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جون۔2016ء) وفاقی حکومت نے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کو کم کرنے کے لئے بجلی کی طلب اور پیداوار میں فرق کو کم کرنے کی حکمت عملی ترتیب دیدی ہے، اس ہفتہ کے تحت پاور پلانٹس کو 2 لاکھ 75 ہزار اضافی فرنس آئل فراہم کیا جائیگا حکومت نے پی ایس او کو اضافی رقم فراہم کردی ہے اور اب پی ایس او 23 ہزار ٹن فرنس آئل کی فراہمی روزانہ کی بنیاد پر پاور پلانٹس کو یقینی بنائے گا، ذرائع کے مطابق حکومت نے آئل سے ملنے والے پاور پلانٹس کو بند کیا ہوا تھا جس کا مقصد یہ تھا کہ 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کرکے مہنگی بجلی پیدا کرنے سے بجاہ سکے، ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک میں حالیہ گرمی کے بچنے میں لوڈشیڈنگ کارورانیہ حکومتی اعدادو شمار سے کیس زیادہ تھا اور شارٹ فال 6000 میگاواٹ سے بھی کراس کر گیا تھا، جس کی وجہ سے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کاررائیہ بڑہا دیا گیا، اگر یہی صورت حال رہی تو ماہ میام میں لوڈ منیجمٹ پلان پر عمل درامد کرنا بہت مشکل ہوجاتا دوسری طرف ملک میں کام کرنے والی ڈسکوز بھی مسائل کا شکار ہی اس کی بڑی وجہ ایف بی آر کی جانب سے 160 ارب روپے کے ٹیکس کی وصولی ہے جس کیلئے ایف بی آر نے واضح طور پر پیغام دیا ہے کہ ڈسکوز وہ این رکوری کو 43 فیصد سے بڑہائیں اور ٹیکسوں کی رقم جمع کروائیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ڈسکوز ٹیکس وصولی میں ناکام ہوتی ہیں تو بھی اس کا نقصان عوام بھی برداشت کرینگے اور ہوسکتا ہے کہ اس سے لوڈشیڈنگ کارروائیہ مزید بڑہا دیا جائے، پی ایس او کو فرنس آئل کی اضافی رقم کے حوالے سے حکام کا کہنا تھا کہ پاور پلانٹس کو جلد تعطل فرنس آئل کی فراہمی یعینی بنائیں گے، تاکہ عوام کو ماہ میام میں لوڈشیڈنگ کا سامنا نے کرنا پڑے، واضح رہے کہ حکومت گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ ماہ میام میں سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ میں کمی کی جائے گی، دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے اور شہری علاقوں میں 6 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائیگی جبکہ افطار سے سحری تک انڈسٹری کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگی
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاہد وں پر امریکا کی پاکستان کو پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.