ایم کیو ایم 65 سال سے عوامی حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ،شبیر قائم خانی

اسی لئے قائد تحریک الطاف حسین نے غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والوں کو ایوان میں بھیجا ،رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم

جمعرات 2 جون 2016 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جون۔2016ء ) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن و سابق صوبائی وزیر سندھ شبیرقائم خانی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم گزشتہ65 سال سے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اسی لئے قائد تحریک الطاف حسین نے غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والوں کو ایوان میں بھیجا جس سے لو گوں میں شعور بیدار ہوا چند لو گوں کے جانے سے ایم کیو ایم پر کوئی فرق نہیں پڑتا بلوچستان کے قدرتی وسائل کو قابل استعمال لا کر عوام میں پائے جانیوالے احساس محرومی کو دور کیا جا سکتا ہے جب عوام کو ان کے حقوق نہیں دیئے جا تے تو وہاں خزانہ ٹینکیوں اور بیکریوں سے ملتا ہے بلوچستان سے ا ب تک 35 ہزار افراد لا پتہ ہے جبکہ 8 ہزار افراد کی مسخ شدہ لاشیں پھینکی جا سکی ہے اسی صورتحال کا ہمیں کراچی میں سامنا ہے ان خیالات کا اظہارانہو ں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں عبدالمنان نورزئی ،عبداللہ سمالانی ،اصغر علی محمد شہی ،محمد رضا نورزئی ،سلمان مینگل اور عبداللہ اچکزئی نے ساتھیوں سمیت ایم کیوایم میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران کیا اس مو قع پر رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی ،رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی ،سیدسلیم اختر ایڈووکیٹ،جنت گل کاکڑ سمیت دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم گزشتہ35سال سے عوام کے حقوق کے حصول اورانہیں بااختیار بنانے کیلئے کوشاں ہے اس جدوجہد میں ہرقسم کی مشکلات کا سامنا کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ملک لاکھوں لوگوں کی قربانیو ں سے حاصل ہوا مگراسوقت مسائل میں گھرا ہواہے اسی طرح بلوچستان میں عوام بنیادی سہولیات سے محروم اورصوبہ مسائل کاشکار ہے بلوچستان جو معدنی وسائل سے مالا مال ہے انکو استعمال میں لاکر بلوچستان کی پسماندگی دور اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے مگر ایسا نہ ہونے کی وجہ سے یہاں مایوسی پائی جاتی ہے نوجوان بے روزگار ہیں احساس محرومی کی وجہ سے لوگ پہاڑوں پر چلے گئے ہیں الطاف حسین نے ہر مشکل میں ملک بھر کی طرح بلوچستان کے عوام کیلئے بھی آواز بلند کی ہمیں بلوچستان سے محبت ہے یہاں بتایا گیا ہیکہ بلوچستان میں اب تک35ہزار افرادلاپتہ ہیں جبکہ 8ہزار افراد کی مسخ شدہ لاشیں پھینکی جاچکی ہیں اسی قسم کی صورتحال کا ہمیں کراچی میں بھی سامنا ہے طویل عرصے سے متحدہ کے150 سے زائد کارکن لاپتہ ہیں الطاف حسین نے بارہا کہا ہے کہ اگر کسی پر کوئی الزام ہے تو اسکی نشاندہی کی جائے ہم اسے خود قانون کے حوالے کریں گے انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے یوں لوگوں کو لاپتہ کرنا درست نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے کی محرومی کے خاتمے اورعوام کو انکے حقوق کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے ایم کیو ایم نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی ہے الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوایم نے کراچی میں لاکھوں افرادکی ریلی نکالی جس میں ہم نے پاک فوج کو سلیوٹ کیا پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب میں قربانیاں ہیں ایم کیو ایم نے ہمیشہ پورے ملک میں دکھی انسانیت کی خدمت کی ہے اور مشکل زدہ لوگوں کے ساتھ رہے ہیں ہم سب بھائی ہیں لسانی تعصبات اورفرقہ واریت کا خاتم چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کی چوتھی اور سندھ کی دوسری بڑی جماعت ہے جس سے چند لوگوں کے چلے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ایک جانب ہم پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے جارہے ہیں اس کے باوجود لوگ پارٹی میں شامل ہورہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس ملک کیلئے ہمارے بزرگوں نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دیں ہمیں کسی سے محب وطن ہونے کے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے الطاف حسین نے بارہا کہا ہے کہ ہمیں اس ملک کا استحکام عزیز ہے اور کسی بھی مشکل میں پاک فوج کے ساتھ نہیں بلکہ اس سے آگے بڑھ کر قربانیاں دیں گے، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم پرالزامات لگانے والوں کی کوئی حیثیت نہیں انہیں اس مقام تک ایم کیوایم اور الطاف حسین لیکر آئے ہیں۔

اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی نے کہا کہ دو چار لوگ کیا پوری رابط کمیٹی بھی چھوڑ کر چلی جائے پھر بھی ایم کیو ایم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ یہ جماعت قائد تحریک الطاف حسین کے کارکنوں کی ہے مجھے پیشکش کے ساتھ اپنی پارٹی چھوڑنے کیلئے تنگ بھی کیا جارہا ہے مگر میں غدار نہیں اورپارٹی چھوڑ کر نہیں جاؤنگابلکہ اسی پارٹی میں رہ کر اپنے لو گوں اور ملک کی خدمت کرونگا۔