محمود الرشید نے وزیراعلیٰ پنجاب سیکرٹریٹ میں مبینہ کرپشن بارے قرارداد سیکرٹری پنجابب اسمبلی میں جمع کرواودی

جمعرات 2 جون 2016 21:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جون۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر میا ں محمود الرشید نے وزیراعلیٰ پنجاب سیکرٹریٹ میں ہونے والی مبینہ کرپشن بارے ایک قرارداد سیکرٹری پنجابب اسمبلی میں جمع کرواودی ہے قرارداد میں وزیراعلیٰ پنجاب سیکرٹریٹ میں 8کروڑ روپے کی کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے اور سپیکر اسمبلی سے درخواست کی گئی ہے کہ انتہائی اہم نوعیت کی اس قرارداد کو اسمبلی کے بجٹ سیشن کے ایجنڈے میں شامل کرکے پیش کیا جائے