الخدمت کے تحت پانی کے منصوبے تیزی سے قائم کیے جا رہے ہیں ،محمد عبد الشکو ر

جمعرات 2 جون 2016 21:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء) الخدمت فاؤنڈیشن پا کستان کے صدر محمد عبد الشکور نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت پانی کے منصوبے تیزی سے قائم کیے جا رہے ہیں ،ملک بھر میں لوگوں کو صاف پا نی فراہم کرکے صحت مند معاشرے کے قیام میں اپناکردار ادا کر نا چاہتے ہیں ،یہ بات انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت کلین واٹر پروگرام بورڈ کے ششما ہی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی ، صدارت سینئر نا ئب صدر الخدمت سید احسان اﷲ وقاص نے کی ۔

اجلاس میں سید راشد داؤد نیشنل ڈائریکٹر و وائس چیئر مین کلین واٹر پروگرام بورڈ،قاضی سید صدر الدین ،انچارج سندھ وبلوچستان ریجن ،راشد قریشی اور ریجنل و دیگر ذمہ داران نے شریک تھے، اس موقع پرریجنل ذمہ داران نے اپنے ریجن کی ششما ہی رپورٹ پیش کی، اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا ،مارچ2017 کے ورلڈ واٹر ڈے کی تیاریاں ابھی سے کرنے ،ماہ اگست میں واٹر فلٹریشن پلانٹس آپریٹرز کیلئے ورکشاپش منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،محمد عبد الشکور نے کہا کہ الخدمت کے واٹر پراجیکٹس مثالی ہیں انہیں مزید منظم انداز میں چلا نے کیلئے ان کی کو الٹی کو آئیڈیل بنا یا جائے ،انہوں نے تمام ذمہ داران کے جذبے اور لگن کی بھی تعریف کی۔

(جاری ہے)

سید احسان اﷲ وقاص نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر کے عوام کیلئے بھی صاف پا نی کی فراہمی کے منصوبوں کے سلسلے میں بھرپور جد و جہدکر رہی ہے ،انہوں نے ریجن کے ذمہ داران کو اس سلسلے میں کوششیں تیز کر نے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :