Live Updates

وزیر اعظم کیلئے احتساب سے بچنا ممکن نہیں ‘ لفافہ صحافت کی بنیاد رکھنے والی حکومت نے 8 ارب روپے اشتہارات میں جھونک دئیے ‘ حکومت پانامہ لیکس کی تحقیقات سے کیوں ہچکچا رہی ہے ، پہلی مرتبہ پوری قوم طاقتور کے احتساب کا مطالبہ کر رہی ہے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

جمعرات 2 جون 2016 21:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لفافہ صحافت کی بنیاد رکھنے والی حکومت نے 8 ارب روپے اشتہارات میں جھونک دئیے ‘ وزیر اعظم نواز شریف کیلئے احتساب سے بچنا ممکن نہیں ہے ‘ حکومت پانامہ لیکس کی تحقیقات سے کیوں ہچکچا رہی ہے ، پہلی مرتبہ پوری قوم طاقتور کے احتساب کا مطالبہ کر رہی ہے ۔

وہ جمعرات کو یہاں صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

ا س دوران عمران خان نے کہاکہ اب عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا پہلی مرتبہ پوری قوم طاقتور کے احتساب کا مطالبہ کر رہی ہے اور اب وزیر اعظم نواز شریف کیلئے احتساب سے بچنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پانامہ لی کس کی تحقیقات سے کیوں ہچکچا رہی ہے۔ اپوزیشن ٹی آو آرز سے پیچھے ہٹی تو عوام کے غضب کا نشانہ بنے گی۔ عمران خان نے کہاکہ حکومت دھاندلی کے مختلف طریقے بروئے کار لاتی ہے این اے 110 میں خواجہ آصف کو ملنے والے ڈیڑھ لاکھ ووٹوں میں سے صرف 40 ہزار کی تصدیق ہو سکی بقایا ا یک لاکھ 10 ہزار ووٹو ں کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کا ا یک ہی مقصد ہے کہ پیسہ بناؤ اور ملک سے بھاگ جاؤ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات