Live Updates

ڈرون حملوں پر بیانات نہیں ٗ ایکشن کی ضرورت ہے ٗپاکستان تحریک انصاف

پاکستان نے حالیہ ڈرون حملے کے بعد کسی قسم کا سفارتی طریقہ کار اختیار نہیں کیا ٗشیریں مزاری

جمعرات 2 جون 2016 21:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنماء شیریں مزاری نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملوں پر پاکستان کو بیانات نہیں بلکہ اس پر ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔ایک انٹرویو میں انھوں نے آرمی چیف کے اس بیان کی تعریف کی جس میں انھوں نے ان حملوں کو افسوسناک قرار دیا تھاتاہم ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بیانات ہم کافی عرصے سے سنتے آرہے ہیں اور اب بات اس سے آگے جانی چاہیے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ نوشکی ڈرون حملے کے بعد ہونا یہ چاہیے تھا کہ پاکستان اس پر اپنا کوئی مؤقف پیش کرتاکیونکہ جب ہم امریکا کے ساتھ جنگ میں نہیں ہیں تو پھر اس طرح کے حملے ناصرف ہماری خودمختاری، بلکہ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ ڈرون حملے کے بعد کسی قسم کا سفارتی طریقہ کار اختیار نہیں کیا، بلکہ امریکی سفیر کو جی ایچ کیو بھی طلب کرکے آرمی چیف سے ملاقات کروانا بھی ایک غلطی تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات