ملک میں غربت کی شرح میں کمی ہورہی ہے ٗ اسحاق ڈار

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 3کروڑ 20لاکھ افراد مستفید ہورہے ہیں ٗوزیر خزانہ

جمعرات 2 جون 2016 21:11

ملک میں غربت کی شرح میں کمی ہورہی ہے ٗ اسحاق ڈار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں غربت کی شرح میں کمی ہورہی ہے ٗبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 3کروڑ 20لاکھ افراد مستفید ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وفاقی وزیر خزاانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ملک میں غربت کی شرح میں کمی ہورہی ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی وجہ سے غربت میں کمی ممکن ہوئی، اس پروگرام سے 3 کروڑ 20 لاکھ افراد مستفید ہورہے ہیں۔فی کس آمدنی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ فی کس آمدنی کے اوسط کی بنیاد پر اسے مرتب کیا جاتا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک ایک شخص کے لیے سالانہ آمدن نکالنا ممکن نہیں۔

متعلقہ عنوان :