رواں سال دہشتگردی کی وجہ سے بنیادی ڈھانچے کو سات کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچا

جمعرات 2 جون 2016 21:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) رواں سال دہشتگردی کی وجہ سے بنیادی ڈھانچے کو سات کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچا اقتصادی سروے میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال دہشت گردی کی وجہ سے بنیادی ڈھانچے کو 7 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا۔

(جاری ہے)

سروے کے حوالے سے بتایا گیا کہ گزشتہ 14 سال کے دوران دہشت گردی سے 118 ارب 32 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ٗ 2 سال کے دوران دہشت گردی سے مجموعی طور پر 14 ارب 80 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے، رواں سال دہشت گرد حملوں سے 5 ارب 56 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

یہ اعداد وشمار سامنے آئے کہ دہشت گرد حملوں سے ٹیکس وصولیوں میں 2 ارب 32 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا، رواں سال دہشت گردی سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالرکی غیرملکی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچا جبکہ دہشت گردی کی وجہ سے ہی برآمدات کو 80 کروڑ ڈالر کا نقصان بھی سامنے آیا۔

متعلقہ عنوان :