مالی سال 16-2015 کے دوران ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبے میں 4.06 فیصد دیکھا گیا

2013 میں بیروزگاری کی شرح 6.2 فیصد تھی ٗ 2014میں 6.0ہوگئی

جمعرات 2 جون 2016 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) مالی سال 16-2015 کے دوران ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبے میں 4.06 فیصد دیکھا گیا وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ مالی سال 16-2015 کے دوران ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبے میں 4.06 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ ریلوے اور پی آئی اے کی کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ریلوے کی کارکردگی میں گذشتہ 9 ماہ میں 13.87 فیصد اضافہ ہوا۔وزیر خزانہ نے بیروزگاری کے حوالے سے بتایا کہ 2013 میں بیروزگاری کی شرح 6.2 فیصد تھی، جو 2014 میں 6.0 فیصد ہوگئی، جبکہ رواں برس اس میں مزید کمی آئی اور اب یہ 5.9 فیصد ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :