مالی سال 2015-16ء کے دوران مختلف سکیموں کے تحت 42 ہزار 963 سکالر شپس ہونہار طالب علموں کو دیئے گئے

جمعرات 2 جون 2016 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) مالی سال 2015-16ء کے دوران مختلف سکیموں کے تحت 42 ہزار 963 سکالر شپس ہونہار طالب علموں کو دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری اقتصادی سروے کے مطابق 2015-16ء کے دوران اندرون ملک 269، بیرون ملک 270 کو پی ایچ ڈی کیلئے سکالر شپس دیئے گئے۔ وزیراعظم کے کم ترقی یافتہ علاقوں کے طالب علموں کی فیس واپسی کی سکیم کے تحت 23 ہزار 458 طالب علموں کو فیس واپس کی گئی جبکہ ضرورت مند 18 ہزار 966 طالب علموں کو گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ سکالر شپس دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :